بیمار ہتھنی کے علاج میں لاپرواہی برتنے پر سینئر ڈائریکٹر زو عہدے سے فارغ
سینئر ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر خالد ہاشمی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا
کراچی چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی کے علاج میں لاپرواہی برتنے پر سینئر ڈائریکٹر زو کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔
کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی بیماری کے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر سینئر ڈائریکٹر زو خالد ہاشمی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ سینئر ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر خالد ہاشمی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خالد ہاشمی پر جانوروں کی دیکھ بھال نہ کرنے کا الزام ہے، گورنر سندھ کامران ٹسوری نے ہتھنی کے آپریشن کے وقت خالد ہاشمی کی غیر موجودگی پر بھی ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
دوسری جانب خالد ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کو بتا دیا تھا کہ میری والدہ کی طبیعت ناساز ہے، اس لیے ہتھنی کے آپریشن کے وقت نہیں آ سکا۔