سی اے ای ملازمین کو احتجاج مہنگا پڑ گیا 300 افراد ملازمت سے برطرف

ملازمین نے ایک ماہ تک کراچی سمیت دیگر ائرپورٹس پر احتجاج کیا تھا، برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری

(فوٹو فائل)

سول ایوی ایشن کے ملازمین کو احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا، 300 ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن کے ملازمین نے ایک ماہ تک کراچی سمیت دیگر ائرپورٹس پر احتجاج کیا تھا ، جس کے بعد کراچی میں ریٹینرشپ پر کام کرنے والے 300 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔




فارغ کیے گئے ملازمین کا تعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ جینیٹوریل سے ہے ۔ ملازمت سے برطرف کرنے کی ہدایت ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دی۔ ہدایت ملتے ہی ملازمین کو برطرف کرنے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Load Next Story