اے این ایف کی کئی شہروں میں کارروائیاں بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

(فوٹو فائل)

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کئی شہروں میں انسداد منشیات کی مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر سے 21 کلو 600 گرام چرس اور 7 کلو 200 گرام افیون برآمد کرکے فیصل آباد کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔علاوہ ازیں اسلام آباد موٹر وے پر دوسری کارروائی میں چارسدہ کی رہائشی 2 خواتین سے 4 کلو 800 گرام چرس اور 3 کلو 600 گرام افیون برآمد کرلی گئی۔


رنگ روڈ پشاورکے قریب واقع نجی کوریئر آفس میں لاہور اور مانسہرہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 3 کلو چرس اور 350 گرام آئس برآمد کرلی گئی جسے جوتوں کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔ اُدھر کوئٹہ میں سونا چوک کراچی روڈ ے قریب کار سے 9 کلو 600 گرام چرس اور 3 کلو آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کوئٹہ ائرپورٹ روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ ہی کے رہائشی ملزم سے 5 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story