منقولہ جائدادوں پر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درخواستیں منظور
لاہور ہائی کورٹ نے منقولہ جائداد کی مارکیٹ ویلیو کو آمدن قرار دینا قانون سازی کے اختیار سے منافی قرار دے دیا
وفاقی قانون سازی سے منقولہ جائدادوں پر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درخواستیں عدالت نے منظور کرلیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے منقولہ جائدادوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے منقولہ جائداد کی مارکیٹ ویلیو کو آمدن قرار دینا قانون سازی کے اختیار سے منافی قرار دیا ہے۔
عدالت نے شہدا کے ورثا، دوران جنگ زخمیوں کو سیکشن 7ای ٹو ڈی کلاز ون میں استثنا بھی غیر آئینی قرار دیا۔ اس کے علاوہ اثاثے کے اصل الاٹی وفاقی و صوبائی حکومت ،افواج کے موجودہ اور سابق ملازمین کو استثنا غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے 1057درخواستوں پر 50صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ محسن ورک سمیت دیگر نے دلائل دیے تھے۔