کراچی 4 بچوں کے باپ کے قاتل ڈکیتوں کی گرفتاری کیلیے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل
پولیس حکام کی مقتول کے گھر آمد، بچیوں سے ملاقات، مالی معاونت کے ساتھ ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی
کورنگی زمان ٹاؤن میں 22 مارچ کو 4 بچوں کے باپ کودن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت نہ کرنے کے باوجود فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیےخصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
گزشتہ روز پولیس افسران مقتول کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے بچوں سے ملاقات کی ۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق 22 مارچ کو زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی 51 سی بابا آٹے والے مزار کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں شہری محمدحسیب کو دوران ڈکیتی مزاحمت کیے بغیرمسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس پر ایس ایس پی کورنگی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ہم عید کیسے منائیں؟ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل شخص کے بچوں کی ویڈیو وائرل
3 روز قبل مقتول حسیب کی معصوم بچیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں معصوم بچیوں نے دل افسردہ کردینے والے جملوں کے ساتھ کہا کہ اپنے بابا کے بغیرعید کیسے منائیں گے۔ ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی نے فوری ایس ڈی پی او کورنگی اسلم جوئیہ اور ایس ایچ او زمان ٹاؤن افتخار آرائیں کو مقتول محمد حسین کے گھر روانہ کیا۔
ایس ڈی پی او کورنگی اور ایس ایچ او زمان ٹاؤن نے مقتول محمد حسیب کے بچوں سے ملاقات کی اور مالی معاونت کی ساتھ یقین دلایا کہ کورنگی پولیس آپ کے ساتھ ہے۔ ایس ڈی پی او کورنگی نے معصوم بچیوں کو یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جاے گا۔ ایس ایس پی کورنگی کی جانب سےمعصوم بچیوں اور فیملی کی مالی معاونت ماہانہ طورپر کی جائے گی۔