رواں ہفتے کورونا کا تیسرا مریض انتقال کرگیا 53  نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3863 ٹیسٹ کیے گئے، مہلک وبا سے متاثرہ 13 مریضوں کی حالت تشویش ناک


ویب ڈیسک April 07, 2023
(فوٹو فائل)

کورونا وائرس سے متاثر 3 افراد رواں ہفتے کے دوران انتقال کر گئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر ہونے والے مزید 53 کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں اور 13 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

 



قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 863 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 53 افراد کے نتائج مثبت آئے اور اس کی شرح 1.37 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

انتقال کر جانے والے تیسرے مریض کا تعلق بھی پنجاب ہی سے تھا۔ محکمے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مجموعی طور پر 595 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 11 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جس کی شرح 1.85 فی صد رہی۔

مزید پڑھیں: کورونا سے ایک اور شخص انتقال کرگیا، 15 مریضوں کی حالت تشویشناک

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 453 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 10 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 2.21 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 263 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک شخص کا نتیجہ مثبت آیا اور شرح 0.38 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک شخص انتقال کر گیا

گوجرانوالہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 213 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2 افراد کا مثبت نتیجہ سامنے آیا اور شرح 0.94 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 13 کی حالت نازک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں