گیس مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا 

20 روپے اضافے سے ایل پی جی 300 روپے فی کلو پر پہنچ گئی


طالب فریدی April 07, 2023
(فوٹو : فائل)

گیس مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ کرتے ہوئے قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھو کھر کے مطابق ایل پی جی 300 روپے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ گھریلوں سیلنڈر کی قیمت میں 240 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سرکاری قیمت 2702 کے بجائے بلیک میں 3600 میں فروخت جاری ہے۔ کمرشل سیلنڈر کی قیمت بلیک میں 13500 پر پہنچ گئی۔

رمضان کے مقدس ماہ میں ایل پی جی کی لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی، پہاڑی دور داراز علاقوں اور دیہاتوں میں گیس 320 روپے فی کلو فروخت جاری ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 350 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

عرفان کھوکھر نے گیس مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تمام ضلع کے صدور اپنے اپنے ضلع میں ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاج کریں اور تمام ضلع کے صدور اپنے ڈی سی کو مہنگی گیس پر شکایت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔