نسیم شاہ نے اروشی سے متعلق دلچسپ بیان دیدیا

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی


ویب ڈیسک April 07, 2023
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے متعلق دلچسپ بیان دیدیا۔

ایک تقریب میں فاسٹ بولر نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ اروشی روٹیلا کے نام کوئی میسج دے دیں؟ جس پر کرکٹر نے مسکرا کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے میسج کو آپ لوگ وائرل کردیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے۔

دوسری جانب نسیم شاہ کے جواب پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: اروشی نے بھی نسیم شاہ کے ساتھ شیئر ویڈیو پر خاموشی توڑ دی

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین اپنے دلچسپ تبصر بھی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد

خیال رہے کہ سال 2022 کے ایشیاءکپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو اسٹوری شیئر کی تھی جبکہ رواں برس فروری میں اروشی نے کرکٹر کو سالگرہ پر مبارک باد دی تھی جس پر نسیم نے شکریہ ادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں