عمران خان کی پیشی کی کوریج روکنے پر پیمرا سے جواب طلب

پیمرا کا حکم پولیٹیکل ایکٹیویٹی کے خلاف ہے، قانون کی نظر میں پیمرا نے اختیار سے تجاوز کیا، وکیل کے دلائل


ویب ڈیسک April 07, 2023
(فوٹو فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی کی کوریج روکنے کے پیمرا کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے پیمرا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور اپنے دلائل میں کہا کہ پیمرا کا یہ آرڈر پولیٹیکل ایکٹیویٹی کے خلاف ہے۔ قانون کی نظر میں پیمرا نے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ اگر یہ اختیار کا غلط استعمال نہ روکا گیا تو پیمرا آئندہ بھی یہی کرے گا۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی تو اس روز ایک دن کے لیے تھی، جس پر وکیل نے کہا کہ ایک دن، ایک گھنٹہ یا 3 گھنٹے بھی پابندی لگانا اختیار سے تجاوز ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس روز جو توڑ پھوڑ ہوئی، اس سے متعلق کچھ تو کیا جانا تھا ۔ پبلک پراپرٹیز توڑی گئیں، کوئی اس کی ذمے داری لینے کے لیے بھی تیار نہیں۔ یہ تو کم سے کم ہے کہ کہہ دیا جائے کہ کوریج نہ کریں۔

عدالت نے پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں