لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک April 18, 2014
شدید بارش کے باعث لاہور اور مری کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ فوٹو؛فائل

KARACHI: پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور موسلادھار بارش کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق لاہور، مری، ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ اور خانیوال سمیت دیگر نواحی شہروں میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ گوجرانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں آندھی کے باعث سائن بورڈ گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

شدید بارش کی وجہ سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ صرف لاہور میں 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔ لاہور اور مری میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث دفاتر سے گھر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میاں چنوں، سمندری اور گرد و نواح میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں