اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو گرفتار کرنے سے روک دیا

سابق وفاقی وزیر نے اپنے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور تادیبی کارروائی تک گرفتاری سے روکنے کی درخواست کی تھی

(فوٹو فائل)

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کیسز کی تفصیلات آنے تک مراد سعید کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں، مناسب احکامات جاری کریں گے۔عدالت کا فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ مراد سعید کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ کی جائے۔

دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ میرے موکل کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں میں جاری انکوائری اور تفتیش کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں اور درخواست پر فیصلہ آنے تک مراد سعید کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔
Load Next Story