راولپنڈی میں پونے پانچ کروڑ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج

مقدمہ تاجر شیخ اقبال حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی


ویب ڈیسک April 07, 2023
(فوٹو فائل)

تھانہ روات کے علاقے میں نجی سوسائٹی میں 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ پولیس نے تاجر شیخ اقبال حسین کی مدعیت میں درج کرلیا۔

مقدمہ ڈکیتی کی دفعہ 392 ت پ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہوں۔ صدر آفس سے ڈرائیور تفسیر کو نیلے رنگ کا بیگ جس میں 4 کروڑ 75 لاکھ کی رقم تھی، دے کر گھر بھجوایا۔ڈرائیو گھر پہنچا اور گاڑی سے اتر کر رقم والا بیگ لیے گھر کے اندر جانے لگا کہ اچانک 2 موٹرسائیکل سوار، جنہوں نے بائیکیا والے ہیلمٹ پہن رکھے تھے آگئے اور دونوں نے اسلحہ کی نوک پر ڈرائیور سے بیگ جس میں 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کی رقم تھی چھین کر فرار ہوگئے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: راولپنڈٰی: ڈکیتی کی بڑی واردات، مسلح ڈاکوؤں نے پونے پانچ کروڑروپے لوٹ لیے

مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور نے اطلاع دی تو میں بھی گھر آگیا۔ ملزمان نے واردات کرکے سخت زیادتی کی۔ مقدمہ درج کرکے رقم برآمد کرائی جائے ۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تمام زاویوں کو مدنظر رکھ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں