مارچ میں لاپتا افراد کے 141 مقدمات درج 59 نمٹا دیے گئے

گزشتہ ماہ 47 افراد گھر واپس پہنچے، 3 لاشیں ملیں، لاپتا افراد کمیشن نے پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی


ویب ڈیسک April 07, 2023
لاپتا افراد کمیشن کے پاس اس وقت زیرالتوا مقدمات کی تعداد 2370 ہے (فوٹو فائل)

لاپتا افراد کمیشن نے پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، جس کے مطابق مارچ کے مہینے میں لاپتا افراد کے 141 مقدمات درج ہوئے اور 59 نمٹا دیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں 47 لاپتا افراد گھروں کو واپس پہنچے جب کہ 3 کی لاشیں ملیں۔ 2 لاپتا افراد ملک کی مختلف جیلوں میں پائے گئے۔ علاوہ ازیں نمٹائے گئے 7 مقدمات جبری گمشدگی کے کیسز نہیں بنتے تھے۔ کمیشن کو لاپتا افراد کے مجموعی طور پر 9534 مقدمات موصول ہوئے۔

کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 31 مارچ تک لاپتا افراد کمیشن نے 7105 مقدمات نمٹائے۔ لاپتہاافراد کمیشن کے پاس اس وقت زیرالتوا مقدمات کی تعداد 2370 ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں