شادی گرل فرینڈ رکھنے سے بہتر ہے شمعون عباسی کی چوتھی شادی کی تصدیق

دوبارہ شادی کرنے پر فخر ہے ہمیشہ زندگی میں سکون چاہتا تھا، شمعون عباسی


ویب ڈیسک April 07, 2023
(فوٹو؛ انسٹاگرام)

پاکستان شوبز کے اداکار شمعون عباسی نے ساتھی اداکارہ شیری شاہ سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔

رواں ہفتے سوشل میڈیا پر اداکارہ شیری شاہ نے شمعون عباسی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ ان کے شوہر ہیں جس پر انڈسٹری کے لوگوں سمیت مداح بھی یہ خبر سُن کر حیران رہ گئے تھے۔

تاہم اب شمعون عباسی نے بھی سوشل میڈیا پر شیری شاہ سے شادی کی خبر کی تصدیق کر دی ہے اور انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی 4 سال قبل ہوگئی تھی جس کو خفیہ رکھا گیا۔

Sherry Shah Announces Her Marriage With Shamoon Abbasi

شمعون نے سوشل میڈیا پر اہلیہ شیری شاہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اللہ کے سامنے شادی کرنا کسی کو گرل فرینڈ بنا کر ساتھ رکھنے سے بہتر ہے۔ انہوں نے لکھا کہ انہیں دوبارہ شادی کرنے پر فخر ہے کیونکہ وہ ہمیشہ ایک ایسی زندگی چاہتے تھے جس میں سکون ہو اور آخر کار انہیں اس میں سکون مل گیا۔

شمعون عباسی نے انکشاف کیا کہ حقیقت یہ ہے کہ میری اور شیری شاہ کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی مگر سوشل میڈیا کے زہریلے پن کی وجہ سے کبھی بھی یہ خبر شیئر نہیں کی۔




ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اس خبر کو عام کر دیا گیا ہے تو میں ہر ایک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ہماری شادی کی پوسٹ پڑھنے کے بعد ہم دونوں کے لیے دعائیں بھیجیں۔

شمعون عباسی نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ اس خبر کو مذاق بنانا اور ٹرول کرنا چاہیں گے لیکن مجھے لگتا ہے نفرت کرنے والے نفرت کریں گے کوئی جو کرتا ہے کرے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں: شمعون عباسی نے چوتھی شادی کرلی

یاد رہے کہ یہ شمعون عباسی کی چوتھی جبکہ شیری شاہ کی دوسری شادی ہے شمعون اس سے قبل حمائمہ ملک اور ماضی میں جویریہ عباسی سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھے تاہم بعد میں انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں