دیامیر بھاشا ڈیم میں بارودی مواد پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق آٹھ شدید زخمی

بارودی مواد پھٹنے کا واقعہ کام کے دوران پیش آیا جس کے زخمیوں کی حالت بھی نازک ہے

(فوٹو : فائل)

دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے میں کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے چار افراد جاں بحق اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت میں واقع دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے سبب چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد بھی آٹھ تک بتائی جارہی ہے جو کہ شدید زخمی حالت میں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story