وادی کاغان میں گلیشئیر گرنے کی ویڈیو وائرل

گلیشیئر شاہراہ کاغان سے چند فرلانگ کے فاصلے پر رک گیا جس کے سبب سڑک بند ہونے سے محفوظ رہ گئی

(فوٹو : ویڈیو گریب)

وادی کاغان میں دن کے وقت گلشیئر نے اپنی جگہ چھوڑی دی جس کے گرنے کی ویڈیو مقامی افراد نے فلم بند کرلی جو کہ وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون کے ضلع مانسہرہ میں واقع وادی کاغان میں ایک چھوٹے گلشیئر نے اپنی جگہ چھوڑی اور پہاڑی مٹی و پتھروں کو ساتھ لے کر گاڑھے سیال کی طرح بہتا ہوا نیچے چلا گیا۔


گلیشیئر شاہراہ کاغان سے چند فرلانگ کے فاصلے پر رک گیا جس کے سبب سڑک بند ہونے سے محفوظ رہ گئی بصورت دیگر ٹریفک کی روانی معطل ہوجاتی۔

[video width="352" height="640" mp4="https://www.express.pk/2023/04/whatsapp-video-2023-04-07-at-2.28.50-pm-1680863765.mp4"][/video]

یہ گلیشیئر کاغان کے قریب لڑی کے مقام پر گرا جسے مقامی افراد نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا اور ویڈیو بنائی جو کہ وائرل ہوگئی۔
Load Next Story