برطانیہ میں 13 سالہ لڑکا 2 خواتین سمیت 17 جنسی جرائم پر گرفتار

13 سالہ لڑکے کو 5 مئی کو سزا سنائی جائے گی

17 سالہ لڑکے پر دو خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کا کیس بھی تھا؛ فوٹو: فائل

ایک 13 سالہ برطانوی بچے کو اسپیشل کورٹ نے دو خواتین کے ساتھ زیادتی سمیت دیگر 7 جنسی جرائم کا مرتکب ہونے کا مجرم قرار دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ 13 سالہ لڑکے نے 15 دسمبر 2022 کو پہلا جنسی حملہ کیا اور اس کے بعد مزید 6 بار جنسی جرائم میں ملوث رہا جن میں سے دو رواں برس 17 اور 19 جنوری کے درمیان کیے۔

نابالغ لڑکے پر 7 جنسی جرائم میں سے 2 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیسز تھے۔ عدالت نے شواہد کی بناء پر مجرم کو جیل بھیج دیا تاہم سزا پانچ مئی کو سنائی جائے گی۔


کم عمر ہونے کے باعث پولیس نے جنسی زیادتی کے مرتکب لڑکے کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

پولیس کے ساتھ انٹرویو کے دوران لڑکے نے اعتراف کیا کہ وہ بعض جرائم میں موجود تھا لیکن کسی بھی ذمہ داری سے انکار کیا۔

 

 
Load Next Story