ماؤنٹ ایورسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 12 گائیڈ ہلاک

حادثہ ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ سے قریب ’’پاپ کارن فلیڈ‘‘ نامی مشہور مقام پر پیش آیا، حکام


ویب ڈیسک April 18, 2014
12 گائیڈوں کی ہلاکت ماؤنٹ ایورسٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا حادثہ ہے، حکام فوٹو: فائل

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر برفانی تودہ گرنے 12 مقامی گائیڈ ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق برفانی تودہ ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ سے قریب 5 ہزار 800 میٹر کی بلندی پر ''پاپ کارن فلیڈ'' نامی مشہور مقام پر مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے گرا جس کے نتیجے میں 12 نیپالی گائیڈ ہلاک اور 3 لاپتا ہوگئے۔ حکام نے گائیڈوں کی ہلاکت کو ماؤنٹ ایورسٹ کی تاریخ کا سب سے حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں لاپتا ہونے والے گائیڈوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 1953 سے اب تک 8 ہزار 848 میٹر بلند اس چوٹی کو 3 ہزار سے زائد لوگ سر کر چکے ہیں جب کہ اس دوران بہت سے کوہ پیما ہلاک بھی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں