نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا گیا

عمرگل بولنگ کوچ، اینڈریو پیوٹنگ بیٹنگ کوچ اور ریحان الحق کو ٹیم کا مینیجر مقرر کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک April 07, 2023
غیر ملکی کوچز 11 اپریل کو لاہور پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھالیں گے، فوٹو؛ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق منصور رانا کی جگہ ریحان الحق کو قومی ٹیم کا مینیجر مقرر کیا گیا ہے جبکہ گرانٹ بریڈ برن ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

عبدالرحمان معاون کوچ ہوں گے جبکہ اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ اور عمر گل بولنگ کوچ تعینات کیے گئے ہیں۔

اعلان کے مطابق کلف ڈکن فزیوتھراپسٹ، ڈرکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کے فرائض نبھائیں گے۔

غیر ملکی کوچز 11 اپریل کو لاہور پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ کوچنگ اسٹاف کی تقرری صرف نیوزی لینڈ سیریز کے لیے کی گئی ہے۔

پی سی بی نے مذکورہ عہدوں پر طویل مدتی تقرری کے لیے اشتہار بھی جاری کیا ہے جس کے تحت درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 17 اپریل ہے۔

کاغذی کارروائی پوری ہونے کے بعد طویل عرصے کے لیے ان عہدوں پر کنٹریکٹ جاری کیے جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں