رانی مکرجی سوشل میڈیا پر کیوں نہیں ہیں وجہ سامنے آگئی
سوشل میڈیا سے ایک شخص کی انفرادیت پر بہت زیادہ دباؤ پڑتا ہے، اداکارہ
رانی مکرجی بالی وڈ کی ان نامور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جن کی سوشل میڈیا پر کمی محسوس کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کبھی اپنا اکاؤنٹ نہیں بنایا۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے خود کو سوشل میڈیا کی رنگا رنگ دنیا سے دور کیوں رکھا ہوا ہے۔
رانی مکرجی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے ایک شخص کی انفرادیت پر بہت زیادہ دباؤ پڑتا ہے اور دوسری طرف آپ کو روزانہ کی بنیاد پر خود کو سوشل میڈیا پر برقرار رکھنا پڑتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ان دونوں چیزوں کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتی ہوں، یہ ہر شخص کا ذاتی انتخاب ہے کہ وہ کتنا دباؤ برداشت کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب سوشل میڈیا کا آغاز ہوا تو مجھے ہر کسی نے سوشل میڈیا پر آنے کیلئے کہا لیکن میں نے ان کو صاف جواب دے دیا کہ میں اس میں خود کو مطمئن محسوس نہیں کرتی اور اسی لئے میں اس میں اپنے ہاتھ نہیں جلانا چاہتی ہوں۔
رانی مکرجی نے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو الگ الگ رکھتی ہیں چناں چہ وہ اپنی بیٹی ادیرا کے سامنے کبھی اپنے فلموں کا ذکر نہیں کرتی ہیں۔