سپریم کورٹ مخالف قرارداد بابر اعوان نے اراکین کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا
ڈاکٹر بابر اعوان کا اسپیکر اسمبلی کو خط، قرارداد منظور کرنے والے اراکین کی تفصیلات دینے کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے خلاف قرار داد منطور کرنے والے اراکین کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی سے تفصیلات مانگ لیں۔
ڈاکٹر بابر اعوان کے چیمبر سے اسپیکر اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط بھیجا گیا، جس میں 'رائٹ ٹو انفارمیشن' قانون کے تحت تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے خلاف اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد کی مصدقہ کاپی فراہم کی جائے جبکہ اجلاس میں حصہ لینے والے اراکین کے نام اور حلقوں کی تفصیلات بھی دی جائیں۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ فیصلے پر قرارداد لانے والوں کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کریں گے، عمران خان
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قرارداد سے متعلق آرڈر آف دی ڈے کی کاپی بھی فراہم کی جائے اور اس قراردار پر قومی اسمبلی میں تقاریر کرنے والے اراکین کی تفصیلات بھی دی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور کابینہ تین رکنی بینچ کے فیصلے پر عمل نہ کریں، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور
واضح رہے کہ ایک روز قبل قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن خالد مگسی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کی تھی۔