یوکرین کی خفیہ فوجی معلومات لیک
روسی ایوانِ صدر نے ان لیک شدہ دستاویزات کے حوالے سے ابھی تک کوئی واضح جواب نہیں دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر روسی حملے کے خلاف جوابی کارروائی کی پلاننگ افشاں ہوگئی ہے جس پر یوکرینی رہنماؤں نے فوجی معلومات کے اس طرح افشاں ہونے کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لیک شدہ دستاویزات میں روسی حملے کیخلاف یوکرین کی مدد کرنے حوالے سےامریکا اور نیٹو کی منصوبہ بندی درج تھی۔ یوکرین کی مسلح افواج کی سپریم کمانڈ کے صدر دفتر میں ہونے والی مذاکراتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولوڈومیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ دفاعی افواج کے منصوبوں کے بارے میں معلومات کے افشاء کو روکنے کے اقدامات پر توجہ مرکوز رکھیں۔
نیویارک ٹائمز نے سینئر امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ہفتے ٹوئٹر اور ٹیلی گرام پر خفیہ جنگی دستاویزات پوسٹ کی گئیں جن سے روس بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھا رہا ہے۔
دوسری جانب یوکرین کے ایک عہدیدار میخائیلو پوڈولیاک نے خبر رساں ادارے راٹرز کو بتایا کہ دستاویزات میں بڑی مقدار میں فرضی معلومات درج ہیں اور یہ پوسٹس روسی ڈس انفارمیشن آپریشن کی طرح نظر آتی ہیں تاکہ حملے کے بارے میں شکوک پیدا کیے جا سکیں جس کے لیے جدید مغربی ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ روسی ایوانِ صدر نے ان لیک شدہ دستاویزات کے حوالے سے ابھی تک کوئی واضح جواب نہیں دیا ہے۔