کسی نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے ایرانی صدر

پڑوسی ممالک کوعلم ہونا چاہئےکہ ایران خطے میں استحکام چاہتا ہے تاہم کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دیا جائیگا، حسن روحانی


ویب ڈیسک April 18, 2014
جارحیت کی کوشش کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،حسن روحانی۔ فوٹو:ایران ریڈیو

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران کسی ملک سے جنگ نہیں چاہتا تاہم کسی نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔


دارالحکومت تہران میں یوم افواج کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جاری مذاکرات بات چیت کے ذریعے آگے بڑھ رہے ہیں تاہم پڑوسی ممالک کو بھی علم ہونا چاہئے کہ ایران خطے میں استحکام چاہتا ہے اور اس کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی کسی ملک کو جارحیت کا نشانہ نہیں بنایا تاہم اگر ایران کے خلاف کسی بھی جانب سے جارحیت کی کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔


ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے ملک کی حفاظت میں کبھی کوتاہی نہیں برتی اور ماضی میں مسلط کردہ 8 سالہ جنگ کے دوران ڈٹ کر دشمن کا مقابلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |