نواز شریف کا چیف جسٹس پر پی ٹی آئی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام مستعفی ہونے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہوجائے، ٹویٹ

(فوٹو: فائل)

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے چیف جسٹس پر پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

قائد ن لیگ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں۔

انہوں نے پنجاب میں الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے تناظر میں لکھا کہ چیف جسٹس نے نہ جانے کون سا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔
Load Next Story