قومی سلامی کمیٹی کے شرکا کا ڈی جی آئی ایس آئی کو شاندار خراج تحسین

شرکا نے انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام عرف شمبے کی گرفتاری کو بڑا کاررنامہ اور پیشہ وارانہ مہارت قرار دیا


ویب ڈیسک April 07, 2023
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایس آئی اور ڈائیریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو شاندار خراج تحسین کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور قومی سلامتی کمیٹی کے تمام شرکا نے آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کو شاندار کارنامے پر ڈیسک بجا کر شاباش دی اور اُن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

شرکا نے انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام عرف شمبے کو آپریشن میں گرفتار کرنے کو بڑا کاررنامہ اور پیشہ وارانہ مہارت قرار دیا۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف جامع آپریشن کی منظوری دے دی

ذرائع کے مطابق بلوچ نیشنل آرمی اور 'براس' کے بانی رہنما کی اس نوعیت کے انٹیلی جنس آپریشن میں گرفتاری دنیا میں دوسرا جبکہ پاکستانی تاریخ کا پہلا آپریشن ہے، یہ آپریشن انٹیلی جنس کے شعبے میں ایک نمایاں کارنامے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں