جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ کے بعد تین رکنی بینچ کا فیصلہ کاغذ کا ٹکڑا ہے بلاول بھٹو

اگر چیف جسٹس انصاف سے ہوئے اس بھونڈے مذاق کا علاج کرکے عدالت کو بحال نہیں کرسکتے تو منصب کسی اور کو دیں، چیئرمین پی پی


کے ایم عباسی April 07, 2023
فوٹو فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد اب ریکارڈ پر چار جج آچکے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے ساتھ اب ہمارے سامنے ریکارڈ پر چار جج آچکے ہیں، اب واضح ہوچکا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف جسٹس کا فیصلہ اقلیتی تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کو چاہیے کہ فی الفور بنچ فکسنگ پر مبنی لاقانونیت کو ختم کریں، یہ وہ واحد راستہ ہے کہ جس کے ذریعے سپریم کورٹ کا وقار بحال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئین کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے، پیپلزپارٹی

انہوں نے کہا کہ تین رکنی بنچ کے فیصلے کی اس کاغذ جتنی بھی وقعت نہیں جس پر یہ فیصلہ لکھا گیا، اگر چیف جسٹس انصاف سے ہوئے اس بھونڈے مذاق کا علاج کرکے عدالت کو بحال نہیں کرسکتے تو ان کو چاہیے کہ کسی اور کو اپنا منصب سنبھالنے کی اجازت دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں