اسرائیل میں گاڑی راہ گیروں پر چڑھ گئی ایک شخص ہلاک
گاڑی کے ڈرائیور کو اسرائیلی پولیس نے گولی مار دی
اسرائیل میں گاڑی راہ گیروں پر چڑھنے کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق راہگیروں پر گاڑی چڑھنے کا واقعہ تل ابیب میں پیش آیا جس میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ شہر کے ایک اور علاقے میں فائرنگ کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔
اسرائیلی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کے فلسطینی ڈرائیور کو گولی مار دی گئی۔ ڈرائیور کا تعلق مغربی کنارے سے ہے اور گاڑی مبینہ طور پر چوری کی تھی۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے واقعہ کی تحقیقات سے قبل ہی اسے "دہشت گردانہ حملہ" قرار دے دیا۔ اسرائیل کی مسلمان دشمن فورسز رمضان المبارک کے آغاز سے ہی مسجد اقصیٰ میں گھس کر فلسطینی نمازیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں مسجد کا تقدس پامال کررہی ہیں۔