بیساکھی تقریبات بھارت کا پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کیلیے خصوصی ٹرین چلانے سے انکار
دورے کے دوران زائرین ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب جائیں گے
بھارتی حکومت نے بیساکھی منانے کے لیے پاکستان جانے والے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کرنے سے انکار کر دیا جبکہ پاکستان نے بیساکھی کی تقریبات کیلیے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیے۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 2,856 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ۔ سکھ یاتریوں کو 9 سے 18 اپریل تک کے لیے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ بھارتی یاتری اتوار کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔
دورے کے دوران زائرین ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب جائیں گے۔ بیساکھی اور خالصہ جنم دن کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔
بیساکھی میلے کے لیے ویزوں کا اجرا 1974 کے مذہبی مقامات کے دورے پر پاک بھارت پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔ ہر سال بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد مختلف مذہبی تہواروں اور تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کرتی ہے۔
بھارت کا سکھ یاتریوں کے لیے اسپیشل ٹرینیں لینے سے انکار
بھارتی حکومت نے ایک بار پھر بیساکھی میلہ پر پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کے لیے اسپیشل ٹرینیں لینے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان داخل ہوں گے اور انہیں بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب اورپھر وہاں سے پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا جائیگا۔
پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ نے بتایا ہے کہ بھارتی حکومت چونکہ سکھ یاتریوں کو لانے کے لیے اسپیشل ٹرین واہگہ سے اٹاری بارڈر تک بھیجنے کی اجازت نہیں دیتی ،گزشتہ برس بھی یاتریوں کو جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ سے بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر پہنچایا گیا اور وہاں سے اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے یاتریوں کو ننکانہ صاحب روانہ کیا گیا تھا لیکن اس عمل میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال ٹرین کا سفر منسوخ کردیا گیا ہے۔ یاتریوں کو بسوں کے ذریعے ہی گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سمیت دیگر مقامات پر لے جایا جائیگا۔
انہوں نے کہا بھارتی یاتریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی حکومت سے اس اہم مسلے پر بات کریں تاکہ ٹرینیں واہگہ سے اٹاری بھیجی جاسکیں اس سے سکھ یاتریوں کا سفر آسان اور آرام دہ ہوگا
بیساکھی میلہ کے لیے کل 9 اہریل کو بھارتی یاتری پاکستان آئیں گے۔ پاکستان نے 2956 بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔
بیساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔ بھارتی یاتری گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور، گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور، روڑی صاحب اورسچاسودا کی بھی یاترا کریں گے۔
پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کل واہگہ بارڈر پر بھارتی مہمانوں کا استقبال کریں گے۔