سابق اوپنر سعید انور کی طرح ’’آئیڈیل‘‘ بننا چاہتا ہوں صائم ایوب

کپتان بابراعظم کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت کچھ سیکھا، نوجوان بیٹر


ویب ڈیسک April 08, 2023
کپتان بابراعظم کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت کچھ سیکھا، نوجوان بیٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

افغانستان کے خلاف ٹی20 ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ سابق اوپنر سعید انور کی بیٹنگ سے متاثر ہوں اور لیجنڈری بلےباز کی طرح آئیڈیل بننا چاہتا ہوں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے آغاز سے قبل پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان بلےباز صائم ایوب نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے لیے کھیلتے ہوئے کپتان بابراعظم کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت کچھ سیکھا، انکے ساتھ کھیل کر لطف اُٹھایا۔

صائم ایوب نے کہا کہ بابراعظم نے پی ایس ایل میچز کے دوران اوپنگ کرتے ہوئے مجھے اعتماد دیا، میری کوشش ہوگی اپنی دوسری انٹرنیشنل سیریز میں بھی پرفارم کروں۔

مزید پڑھیں: یوسف، بابر کو مزید ریکارڈز توڑتے دیکھنے کے خواہاں

نوجوان کرکٹر نے سعید انور کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ سابق اوپنر کی بیٹنگ سے متاثر ہوں اور لیجنڈری بلےباز کی طرح آئیڈیل بننا چاہتا ہوں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں صائم ایوب نے 12 میچوں 341 رنز بنائے جس میں 165.53 کے اسٹرئیک ریٹ سے بلےبازی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ 5 نصف سینچریاں بھی شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2 نئی فرنچائزز کون سی ہوں گی؟

افغانستان کے خلاف سیریز میں بائیں ہاتھ کے بلےباز خاطر خواہ کارکرگی دکھانے میں ناکام رہے تھے انہوں نے تین میچز میں محض 66 رنز بنائے تھے جبکہ انکا ٹاپ اسکور 49 رنز تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں