17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد

ڈاکٹر عاصم و دیگر نے گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کی


Staff Reporter April 08, 2023
ڈاکٹر عاصم و دیگر نے گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کی

کراچی احتساب عدالت نے 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں