بی این اے سربراہ کی گرفتاری سے بلوچستان میں امن ہوگا وزیراعظم

شہباز شریف کی شاندار آپریشن کرنے پر آئی ایس آئی کو دلی مبارکباد


ویب ڈیسک April 08, 2023
شہباز شریف کی شاندار آپریشن کرنے پر آئی ایس آئی کو دلی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بی این اے کے بانی کی گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے اور امن کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے میں مدد ملے گی۔

شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) کے بانی کی گرفتاری کے لیے ایک شاندار آپریشن کرنے پر آئی ایس آئی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن ہمارے اداروں کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے اور امن کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے میں مدد ملے گی۔

علاوہ ازیں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایس آئی اور ڈائیریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی پروفائل آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام عرف شمبے گرفتار

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور قومی سلامتی کمیٹی کے تمام شرکاء نے ڈیسک بجا کر آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کو شاندار کارنامے پر ڈیسک بجا کر شاباش دی۔



شرکاء نے سراہتے ہوئے کہا کہ انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام عرف شمبے کو آپریشن میں گرفتار کرنا بڑا کارنامہ اور پروفیشنل ازم کا ثبوت ہے ، بلوچ نیشنل آرمی اور 'براس' کے بانی راہنما کی اس نوعیت کے انٹیلی جنس آپریشن میں گرفتاری دنیا میں دوسرا جبکہ پاکستانی تاریخ کا پہلا آپریشن ہے۔ یہ آپریشن انٹیلی جنس کے شعبے میں ایک نمایاں کارنامے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں