نوازالدین صدیقی کی بیٹی نے دبئی جاکر پڑھائی جاری رکھنے سے انکار کردیا

ماں باپ کے درمیان تنازع نے بیٹی پر شدید اثر ڈالا ہے اور وہ اپنے ماں کے ساتھ تھیراپی سیشن بھی لیتی رہی ہے

فوٹو: فائل

بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ کے درمیان قانونی جنگ جاری ہے اور اب ان کی بیٹی شورا نے دبئی میں واپس جاکر اپنی پڑھائی جاری رکھنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کی کسٹڈی سے متعلق کیس میں کورٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ اداکارہ اور ان کی اہلیہ کے بچے اپنی پڑھائی جاری رکھنے کیلئے دبئی جائیں گے۔

اداکار کی بیٹی شورا نے دبئی جانے سے انکار کردیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر وہ واپس دبئی گئی تو بچے اس کو دھمکائیں گے۔


ذرائع کے مطابق ماں باپ کے درمیان تنازع نے بیٹی پر شدید اثر ڈالا ہے اور وہ اپنے ماں کے ساتھ تھیراپی سیشن بھی لیتی رہی ہے۔

کسٹڈی کیس میں اب کوئی تازہ پیشرفت نہیں ہوئی ہے لیکن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شورا اپنی والدہ کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔

چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکار نے عالیہ کے خلاف ہتک عزت کا کیس ختم کرکے طلاق پر تصفیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load Next Story