سلمان خان کو نئے گانے ’ینتما‘ پر شدید تنقید کا سامنا

فلمی شائقین کے مطابق ’ینتما‘ میں روایتی لباس لنگی کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے


ویب ڈیسک April 08, 2023
فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو اپنی نئی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کے نئے گانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ساؤتھ انڈین کے فلمی شائقین کے مطابق فلم کے نئے گانے 'ینتما' میں روایتی لباس لنگی یا ویشتی کو غلط طریقے سے دکھایا گیا ہے۔

نامور تامل نقاد پراشانت راننگ سوامی نے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ ویشتی کو لنگی کہہ رہے ہیں اور اپنے ہاتھ اس ویشتی کے اندر ڈال کر نامناسب حرکات کررہے ہیں۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس اعتراض کو اٹھایا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ سب سے پہلے بالی وڈ کو لنگی اور ویشتی کے درمیان فرق سکھانا چاہئے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایک روایتی لباس کے ساتھ ایسی بیہودہ حرکات دیکھنا افسوسناک تھا۔

سوشل میڈیا کے ایک صارف نے کہا کہ بالی وڈ تیلگو شہرت کو کیشن کرنا چاہتے ہیں اور ان کو یہی نہیں پتہ کہ تیلگو اور مدراسی الگ ہوتے ہیں، یہ بہت بڑی جہالت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں