امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں جوہری آبدوز تعینات کر دی

گائیڈڈ میزائل جوہری آبدوز 154 ٹوما ہاک میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے


ویب ڈیسک April 08, 2023
[فائل-فوٹو]

امریکا نے مشرقی وسطیٰ میں ایٹمی توانائی سے چلنے والی میزائل بردار آبدوز تعینات کردی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا نے امریکی نیوی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ امریکی بحریہ نے ایک گائیڈڈ میزائل آبدوز مشرقی وسطیٰ میں تعینات کر دی ہے جو 154 ٹوما ہاک میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

خلیجی ملک بحرین میں مقیم امریکا کے 5ویں بحری بیڑے کے ترجمان کمانڈر ٹموتھی ہاکنز نے بتایا کہ جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز امریکی ریاست جارجیا سے چلی اور جمعہ کو نہر سویز سے گزری۔ تاہم کمانڈر نے مشرقی وسطیٰ میں یو ایس ایس فلوریڈا کے مشن یا اس حالیہ تعیناتی کے سبب سے متعلق تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کا مشرقی وسطیٰ میں پانچواں بحری بیڑہ خلیج فارس کی تنگ گزرگاہ مگر اہم آبنائے ہرمز میں گشت کرتا ہے جس سے تیل کی تمام ترسیلات کا 20 فیصد گزرتا ہے۔

اس خطے میں یمن سے آنے والی آبنائے باب المندب اور نہر سویز تک پھیلا ہوا بحیرہ احمر شامل ہے، اس کے علاوہ مصری آبی گزرگاہ جو مشرق وسطی کو بحیرہ روم سے جوڑتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں