اے این پی نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

4 ججز کے اختلافی نوٹ سے ثابت ہو گیا چیف جسٹس غیر جانبدار اور آئین و قانون کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، زاہد خان


ویب ڈیسک April 08, 2023
—فائل فوٹو

عوامی نیشنل پارٹی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

مرکزی ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا کہ ازخود نوٹس کیس کے فیصلے کے بعد جسٹس اطہر من اللہ سمیت چار ججز کے اختلافی نوٹ آ چکے ہیں، ان چار ججز کے اختلافی نوٹ نے ثابت کردیا ہے کہ چیف جسٹس غیر جانبدار اور آئین و قانون کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو فوری مستعفی ہوجانا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں