سپریم کورٹ بل واپس کرنے پر وزیراعظم کی صدر پر تنقید

عارف علوی کے نزدیک آئین اور اپنے دفتر کے مطالبات سے زیادہ عمران نیازی اہم ہے، وزیر اعظم شہباز شریف


ویب ڈیسک April 08, 2023
[فائل-فوٹو]

سپریم کورٹ بل واپس بھیجنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سجاجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدرمملکت کے عمل نے ثابت کردیا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن کےطور پر کام کررہے ہیں۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عارف علوی عمران نیازی کے لیے آئینی ذمہ داریوں کو نظر انداز کررہے ہیں اور اس کے بعد سپریم کورٹ بل بھی واپس بھیج دینا افسوسناک بات ہے۔



شہباز شریف نے کہا کہ صدر کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ سپریم کورٹ بل کو واپس کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ اپنے طرز عمل سے انہوں نے پی ٹی آئی کے ایک کارکن کے طور پر کام کرتے ہوئے عہدہ صدارت کی توہین کی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی کے نزدیک آئین اور اپنے دفتر کے مطالبات سے زیادہ عمران نیازی اہمیت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں