سب سے زیادہ جوڑوں کو چٹخانے کا عالمی ریکارڈ

اس سے قبل دسمبر 2022 میں نیپال سے تعلق رکھنے والے کمل پوکھرل نے 40 مختلف جوڑوں کو چٹخایا تھا۔


ویب ڈیسک April 09, 2023
[فائل-فوٹو]

سویڈن سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان نے ہڈیوں کو سب سے زیادہ بار چٹخانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن کے ایک شخص نے اپنے جسم کے 46 مختلف جوڑوں کو مسلسل چٹخا کر عالمی ریکارڈ بنالیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 23 سالہ اولے لنڈِن نے مختلف جوڑوں کی سب سے زیادہ کریکنگ(چٹخانے) کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اولے نے اپنے جسم میں لگاتار 46 مختلف جوڑوں کو چٹخایا، اس سے قبل دسمبر 2022 میں نیپال سے تعلق رکھنے والے کمل پوکھرل نے 40 مختلف جوڑوں کو چٹخایا تھا۔



ریکارڈ رکھنے والی تنظیم گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بتایا کہ مسٹر اولے نے اس عالمی ریکارڈ کو توڑنے کے لیے کافی تیاری کی۔ ایک مہینے تک ہر روز سب سے زیادہ موثر ترتیب کا تعین کرنے کے لیے مختلف ترتیبوں میں اپنے جوڑوں کو چٹخانے کی مشق کی۔

اولے نے جن جوڑوں کے مقامات کو چٹخایا اُس میں گردن، کمر اور ٹخنوں کے جوڑ بھی شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں