حارث سہیل کی فٹنس پر سوال اٹھنے لگےموٹاپے والی تصویر زیرِگردش

سوشل میڈیا پر یہ تصویر زیرگردش ہوئی تو مختلف تبصرے شروع ہوگئے


Sports Reporter April 09, 2023
سوشل میڈیا پر یہ تصویر زیرگردش ہوئی تو مختلف تبصرے شروع ہوگئے۔ فوٹو: ٹویٹر

قومی ون ڈے اسکواڈ میں منتخب حارث سہیل کی فٹنس پر سوال اٹھنے لگے۔

لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں ان کا پیٹ بڑھا ہوا اور جسم قدرے موٹا نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ قومی کرکٹرز آج سے پریکٹس کریں گے

سوشل میڈیا پر یہ تصویر زیرگردش ہوئی تو مختلف تبصرے شروع ہوگئے، صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جسامت سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جاسکتی، ایک نے کہا کہ ایک ایسا کرکٹر جس میں ٹیلنٹ بے پناہ ہے مگر فٹنس پر توجہ نہیں دیتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں