پی سی بی نے اظہر محمود کو عبوری کوچ بنانے کا فیصلہ بدل لیا

افغانستان سے سیریز کیلیے ہاں کردی تھی مگرموقع نہیں ملا،سابق آل راؤنڈر


Sports Reporter April 09, 2023
آرتھر جانتے ہیں پاکستان میں کسی وقت بھی حکومت و بورڈ تبدیل ہوسکتے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

پی سی بی نے اظہر محمود کو عبوری کوچ بنانے کا فیصلہ بدل لیا۔

ایک انٹرویو میں اظہر محمود نے کہا میری جانب سے پاکستان ٹیم کی کوچنگ سے انکار کیے جانے کی اطلاعات ہیں مگر ایسا نہیں تھا، اپنی کاؤنٹی مصروفیات کی وجہ سے میں نے صرف افغانستان سے سیریز کیلیے حامی بھری تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ تھی کہ بورڈ مجھے افغانستان اور نیوزی لینڈ سیریز کیلیے ہیڈ کوچ بنانا چاہتا تھا، جواب میں میرا کہنا تھا کہ سرے کائونٹی کے ساتھ وابستہ ہوں، پہلے مجھے وہاں بات کرنا ہوگی، یقینی طور پر نہیں کہہ سکتا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں کوچنگ کی اجازت دیں گے، البتہ افغانستان سے سیریز میں خدمات نبھاسکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف کوچ کے لیے مکی آرتھر سے تقریباً معاملات طے ہوچکے، نجم سیٹھی

اظہر محمود نے یہ بھی کہا کہ ٹھیک ہے ایک میں کام کرلیں، پھر اچانک دوسرے کوچ کے ساتھ رابطہ کیا، انھوں نے شاید دونوں سیریز کیلیے ایک ہی کو رکھنے کا فیصلہ کیا، میں اس وقت بھی کائونٹی کرکٹ میں سرے کی کوچنگ کر رہا ہوں، کوچ کیلیے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت ٹیم کیساتھ رہے، اسی لیے مختصر مدت کیلیے کام کی بات کہی تھی، کاؤنٹی سیزن پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مکی آرتھر کا ڈاربی شائر کے ساتھ 3 سال کا کنٹریکٹ ہے، وہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں کسی وقت بھی حکومت اور بورڈ تبدیل ہوسکتے ہیں، وہاں غیر یقینی صورتحال رہتی ہے، مجھے نہیں پتہ کہ یہ طریقہ کار کیسے چلے گا؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔