پلیئرز کی ملک پر پی ایس ایل کو ترجیح انگلش بورڈ پریشان

وفاداری پانے کیلیے خزانے کا منہ کھول کردولت کی بیڑیاں پہنائی جائیں گی


Sports Desk April 09, 2023
ملٹی ایئر ڈیلز متعارف کرانے کے ساتھ تمام فارمیٹس میں میچ فیس بھی بڑھے گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پلیئرزکی ملک پر پی ایس ایل کو ترجیح دینے سے انگلش بورڈ پریشان ہو گیا۔

رواں برس مارچ میں انگلینڈ کے کچھ کرکٹرز نے بنگلہ دیش کا وائٹ بال کرکٹ کیلیے ٹور نہیں کیا، انھوں نے اس کے بجائے پاکستان سپر لیگ کو ترجیح دی، اگرچہ یہ پلیئرز بورڈ کے ساتھ کنٹریکٹ میں نہیں تھے تاہم اس بات نے ای سی بی کو پریشان اور آنے والے خطرے سے بھی خبردار کردیا۔

دنیا بھر میں تیزی سے سامنے آنے والی لیگز نے انگلینڈ کو ابھی سے پیش بندی پر مجبور کردیا ہے، حکام نے پلیئرز کی اپنے ساتھ وفاداری برقراررکھنے کیلیے انھیں دولت کی بیڑیاں پہنانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں کھلاڑیوں کو نہ صرف ملٹی ایئر معاہدے دیے جائیں گے بلکہ میچ فیس میں بھی اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2 نئی فرنچائزز کون سی ہوں گی؟

بنگلہ دیش کے ٹور پر پی ایس ایل کو ترجیح دینے والے سیم بلنگز کے پاس سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ہے، اس لیے اگر وہ نیشنل ٹیم کے ساتھ جاتے تو ون ڈے میچ کھیلنے پر 5 ہزار اور ٹی 20 پر ڈھائی ہزار پائونڈ ملتے ، ٹور فیس کی مد میں بھی برائے نام رقم میسر آتی ،البتہ لاہور قلندرز کی جانب سے انھیں کہیں زیادہ معاوضہ ملا۔

اسی طرح ہیری بروک کے پاس 58 ہزار پائونڈ کا انکریمینٹل کنٹریکٹ ہے،آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد میں وہ 1.3 ملین پائونڈ کے عوض کھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جُوا کمپنیز کی پی ایس ایل میں اسپانسر شپ کی تحقیقات جاری ہیں، بورڈ

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ اس صورتحال کو کسی طرح بھی بہتر قرار نہیں دیا جا سکتا، ہمیں پلیئرز کو قومی ذمہ داریوں کے ساتھ وفادار رکھنے کیلیے معاوضوں میں اضافہ اور ملٹی ایئر ڈیلز کرنا ہوگی، اس کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہے، اب ہمیں صرف یہ سوچنا ہے کہ اضافی رقم کہاں سے آئے گی اور اس کا بندوبست کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں