بابراعظم اور عماد وسیم ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے

پریکٹس سیشن میں دونوں کرکٹرز کے درمیان تعلقات خوشگوار نظر آئے

پریکٹس سیشن میں دونوں کرکٹرز کے درمیان تعلقات خوشگوار نظر آئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران کپتان بابراعظم اور عماد وسیم ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔

بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور کپتان بابر اعظم جمعہ کو تربیتی کیمپ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے نظر آئے، جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات خوشگوار نظر آئے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے آل راؤنڈر عماد وسیم ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا جس پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کشیدہ تعلقات خبریں منظر عام پر آئیں تھی۔

مزید پڑھیں: اگر سلیکٹرز نے بغیر کسی وجہ ڈراپ کیا تو خاموش نہیں بیٹھوں گا، عماد وسیم


نئی سلیکشن کمیٹی نے پی ایس ایل کی کارکردگی اور میڈیا کے دباؤ پر آل راؤنڈر کو افغانستان کے خلاف موقع دیا تو انہوں نے تین میچز کی سیریز میں ایک نصف سینچری کی مدد سے 95 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے جبکہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں تھی۔

مزید پڑھیں: کیا بابراعظم اب کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے؟

دوسری جانب آل راؤنڈر عماد وسیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر سیلکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں بغیر کسی وجہ قومی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ مجھے قومی ٹیم سے باہر رکھا گیا، میرے پوچھنے پر بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن میں دوبارہ ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

Load Next Story