ممنوعہ اشیا کی بھاری مقدار اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

کسٹمز کی ایئرپورٹ پر کارروائی، فوجی گریڈ کے ہتھیاروں کے پرزے اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئیں


Staff Reporter April 09, 2023
اے این ایف کی کراچی سمیت دیگرشہروں میں کارروائیاں،منشیات کی بھاری مقدارقبضے میں لے لی۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ جناح انٹرنیشنل ٹرمینل ارائیول پر کارروائی کے دوران ممنوعہ اشیا کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی اشیا میں فوجی گریڈ کے ہتھیاروں کے پرزے ودیگر لوازمات شامل ہیں جو کہ شکاگو سے استنبول کے راستے آنے والے ایک مسافر کے سامان سے برآمد کی گئی ہیں، برآمد ہونے والی ممنوعہ اشیا میں رائفل کے بٹ، اسپرنگز،میٹل اور پلاسٹک کے بنے اسپئیر پارٹس شامل ہیں۔

کسٹم حکام نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے، علاوہ ازیں کراچی سمیت ملک کے دیگرشہروں میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدارقبضے میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کورنگی کے قریب واقع نجی کوریئر آفس میں کارروائی کرکے دبئی بھیجے جانیوالے پارسل سے 40 گرام چرس برآمد کرلی، گوادر (بلوچستان) بیری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر آباد مکان میں 70 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

اسلام آباد سے قطرجانے والے ملزم کے پیٹ سے53ہیروئن سے بھرے اور36چرس سے بھرے کیپسول برآمد کیے گئے جس میں ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی،اے این ایف اور اے ایس ایف کی فیصل آباد ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران بحرین جانے والے ملزم کے بیگ سے ایک کلو850گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

دریں اثنا پاکستان کوسٹ گارڈز نے مارچ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اورممنوعہ اشیا تحویل میں لیں۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق اسمگلنگ کے خلاف گذشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، وندر کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرکوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ کی تلاشی کے دوران مسافرخاتون اعلی کوالٹی کی 90کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ اسی مقام پرایک دوسری کارروائی کے دوران ایک خاتون سے20کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی۔

کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران 12کلوگرام چرس تحویل میں لے کرملزم کو گرفتارکیا گیا،ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرگاڑیوں کی تلاشی کے دوران غیرقانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی اشیا میں 90,600کلوگرام چھالیہ، 33,569کلو گرام غیرملکی کپڑا، 2,346 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ،1,126 مختلف قسم کے ٹائراور 13,529کلو گرام انڈین گٹکاضبط کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |