تیونس میں ایک ماہ میں تارکین وطن کی7 ویں کشتی ڈوب گئی ہلاکتیں

40 افراد کو بچالیا گیا جب کہ 23 تاحال لاپتہ ہیں جن کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں

تیونس میں ایک ماہ کے دوران تارکین وطن کی 7 کشتیاں ڈوبنے سے ہلاکتیں 100 سے تجاوز کرگئیں۔ فوٹو: فائل

تیونس میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک اور 23 لاپتہ ہوگئے جب کہ 40 کو بچالیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کا ساحل تارکین وطن کے لیے موت گھاٹ بن گیا جہاں صرف ایک ماہ میں 7 کشتیاں ڈوبنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : تارکینِ وطن کشتی حادثہ؛ جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 7 ہوگئی

کل اور آج یکے بعد دیگرے تارکین وطن کی دو مزید کشتیاں ڈوب گئیں۔ پہلے واقعے میں کشتی میں 37 افراد سوار تھے جن میں سے 17 کو بچالیا گیا تاہم 20 تاحال لاپتہ ہیں۔


آج ڈوبنے والی کشتی میں 40 سے زائد تارکین وطن سوار تھے جن میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں، 36 کو ریسکیو کرلیا گیا تاہم 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : تیونس میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 14 افراد ہلاک

گزشتہ ماہ تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل تھے جن میں ایک خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

 
Load Next Story