اب واٹس ایپ پر میسجز کے جواب ’چیٹ جی پی ٹی‘ دے گا
ChatGPT نے تھکا دینے والے لاتعداد میسیجز کے جواب دینے کی پریشانی سے آزاد کر دیا
اگر آپ مصروفیات کے باعث دوستوں اور احباب کے واٹس ایپ پر آنے والے پیغامات کا جواب بروقت نہیں دے پارہے ہیں تو فکر مند نہ ہوں اب آپ کی یہ مشکل ChatGPT حل کردے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ کو جدید دنیا اور نت نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ChatGPT کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔
سماجی رابطے کی ایپلیکیش ''واٹس ایپ'' پر ChatGPT اب بھیجے گئے تمام پیغامات کا جواب دے گا جس کے لیے واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو اپنے اکاؤنٹ میں چیٹ جی پی ٹی کو GitHub کا استعمال کر کے اینٹی گریٹ کرنا ہوگا۔
دنیا میں آرٹی فیشل ٹیکنالوجی یعنی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی نے ChatGPT کی صورت میں تہلکہ مچادیا ہے۔ جو اس قدر بھرپور اور مکمل ہے کہ نہ صرف ہر سال کا جواب دے سکتا ہے بلکہ کسی بھی قسم کی تخلیقی تحریر لکھ سکتا ہے۔
یہ شاعری، ناول اور کہانیاں تک کر سکتا ہے تاہم فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات بھی ہیں جیسے یہ طلبا کے اسائنمنٹس، مقالے اور پرچے حل کرکے دے سکتا ہے۔
ان نقصانات کے باعث ماہرین چیٹ جی پی ٹی پر پابندی یا کم سے کم استعمال کی اجازت دینے پر بھی غور کر رہے ہیں تاہم یہ ٹیکنالوجی مقبولیت کے ہر ریکارڈ کو توڑتے جارہی ہے۔
گوگل نے بھی اسی طرز کا سافٹ ویئر بنانے کی تیاری شروع کردی ہے تاکہ ہاتھوں سے پھسلتی مارکیٹ میں اپنے قدم جمائے رکھے۔ واٹس ایپ نے خود کو اس ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرلیا ہے۔
واٹس ایپ پر ChatGPT استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں چیٹ جی پی ٹی کو GitHub کا استعمال کر کے انٹی گریٹ کرنا ہوگا جس کے لیے ماہر ڈیولپر ڈینیل نے ایک پائتھان اسکرپٹ بنائی گئی ہے۔
سب سے پہلے صارفین https://github.com/danielgross/whatsapp-gpt پر جائیں۔
اس لنک پر جا کر آپ کو ZIP فائل ڈاون لوڈ کرنی ہوگی۔
ٹرمنل اوپن کریں اور WhatsApp-gpt-main فائنل کا انتخاب کریں۔
پھر ٹرمنل سے server.py پروگرام کو رن کریں۔
اس کے بعد Is انٹر کریں اور Proceed پر کلک کریں ۔
پھر python server.py پر انٹر کریں۔
آپ کا کانٹیکٹ نمبر اب OpenAI چیٹ پیج پر خود بخود سیٹ ہو جائے گا۔
پھر چیٹ جی پی ٹی تلاش کریں اور فیچر کی جانچ کریں۔
ایک اور طریقہ کار سے بھی آپ یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں اور وہ ہے ۔۔۔ شموزنگ
اپنے موبائل ڈیوائس پر یو آر ایل کا استعمال کرتے ہوئے شموز اے آئی ویب سائٹ کھولیں اور "Start Shmoozing" پر کلک کریں اس سے WhatsApp کھل جائے گا۔
پھر "چیٹ جاری رکھیں" کا آپشن ظاہر ہوگا۔ اسے کلک کرنے پر آپ گفتگو کی اسکرین پر چلے جائیں گے۔
وہ پیغامات جو آپ کسی بھی وجہ سے نہ پڑھ سکے ہوں اس کے جواب میں میسج فیلڈ آپ کے جواب کو خودکار طریقے سے خود لکھے گا اور یہ پیغام بوٹ کے چلنے سے پہلے ہی دو چلا جائے گا۔
اس کے بعد آپ WhatsApp پر شموز اے آئی کے ساتھ بات چیت سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جیسا کہ آپ جی پی ٹی چیٹ کریں گے، اور یہ جواب دے گا۔
یہ سہولت ایک صارف کے 20 پیغامات تک مفت ہے۔
موبائل پر طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد اب اپنے کمپیوٹر پر لاگ ان کریں اور بوٹ کی طرف سے فراہم کردہ چیٹ جی پی ٹی پرامپٹس استعمال کریں۔
مائیکروسافٹ اور گوگل دو ایسے کاروبار ہیں جنہوں نے اپنے سرچ انجنوں میں چیٹ جی پی ٹی کو شامل کیا ہے۔