جامعہ کراچی ایم اے کے ضمنی امتحانات 26 اپریل سے ہونگے
سلور جوبلی گیٹ کمرہ نمبر 1 سے ایڈمٹ کارڈ ہفتہ اور اتوار کو بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں
لاہور:
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق ایم اے(ریگولر وپرائیویٹ) سپلیمنٹری امتحانات 2012، 26 اپریل سے شروع ہورہے ہیں۔
امتحانات دوپہر ڈھائی تاساڑھے 5 بجے شام جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں منعقد ہونگے تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ایڈمٹ اور امتحانی پروگرام شعبہ امتحانات ایکسٹرنل یونٹ واقع سلور جوبلی گیٹ کمرہ نمبر 1 سے حاصل کرلیں ایڈمٹ کارڈ 19 اپریل تا امتحانات کے انعقاد تک حاصل کیے جاسکتے ہیں، ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لیے امتحانی فارم کی اوریجنل رسید اور رجسٹریشن کارڈ بھی لازماً ساتھ لانا ہوگا ،واضح رہے کہ ایڈمٹ کارڈ ہفتہ اور اتوار کو بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔