ورلڈکپ 2023 کیلئے ہمارے ذہن میں 30 کھلاڑیوں کے نام ہیں چیف سلیکٹر

ہمارے پاس تجربات کا وقت نہیں آئندہ میچز میں ہمیں اپنی مضبوط پلیئنگ الیون کھلانا ہوگی، ہارون الرشید


ویب ڈیسک April 09, 2023
ہمارے پاس تجربات کا وقت نہیں آئندہ میچز میں ہمیں اپنی مضبوط پلیئنگ الیون کھلانا ہوگی، ہارون الرشید (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے ہمارے ذہن میں 30 کھلاڑیوں کے نام ہیں۔

چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ون ڈے اور افغانستان کے خلاف 3 میچز کے علاوہ ایشیاکپ کے اہم مقابلے بھی ہمیں اپنی ورلڈکپ 2023 کی ٹیم بنانے میں مدد دے گا، ہمارے پاس اب تجربات کا وقت نہیں آئندہ ٹورنامنٹس میں ہمیں اپنی مضبوط پلیئنگ الیون کھلانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے ہمارے ذہن میں 30 کھلاڑی ہیں اور ہم انہیں مسلسل ٹیم کے ساتھ منسلک رکھنے کا سوچ رہے ہیں، ٹیم منتخب کرنے کیلئے بابراعظم سے مشاورت کی ہے تاہم حتمی اعلان کیلئے ٹیم مینجمنٹ اور کوچز کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ تاریخوں اور وینیوز کا اعلان تاحال نہ ہوسکا، صورتحال پیچیدہ

چیف سلیکٹر نے پاکستان کے بالنگ اٹیک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 50 اوور فارمیٹ میں انکی کارکردگی گرین شرٹس کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کرے گی، اگر ہم مڈل آرڈر کو مستحکم کرتے ہیں تو پاکستان کے پاس اپنی مضبوط باؤلنگ سے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیتنے کا موقع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں