لاہور پولیس نے 30 ون ویلرز کو گرفتار کرلیا
ملزمان سوشل میڈیا پر وَن ویلنگ کی ویڈیوز بھی اپلوڈ کرتے تھے، پولیس
ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے 30 وَن ویلرز کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان خطرناک کرتب، ون ویلنگ، زگ زیگ اور تیز رفتاری سے موٹرسائیکلیں چلا رہے تھے جبکہ ملزمان سوشل میڈیا پر وَن ویلنگ کی ویڈیوز بھی اپلوڈ کرتے تھے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے اور موٹرسائیکلیں تھانے میں بند کر دی گئیں۔ انکا کہنا تھا کہ ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے بہت سے حادثات رونما ہو چکے ہیں۔
ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ایچ او عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی اور دوسروں کی زندگی سے مت کھیلیں ون ویلنگ سے اجتناب کریں۔