اسلام آباد میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم سے تین دوست جاں بحق
ایک دوست شدید زخمی، حادثہ ٹرک اور تیز رفتار کار کے درمیان پیش آیا، چاروں دوست ایک ہی گلی کے رہائشی ہیں
ایکسپریس ہائی وے پر تیز رفتار کار چونے سے لدے ٹرک کے نیچے جاگھسی نتیجے میں تین دوست موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، چاروں نوجوان رینٹ پر کار لے کرڈرائیونگ سیکھ رہے تھے کہ بے قابو ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ کورال کی پولیس نے بتایا ہے کہ جائے حادثہ کو دیکھ کر معلوم ہوا کہ کرولا کار نمبر آئی سی ٹی CW 836 کو عباس نامی لڑکا چلا رہا تھا جو ٹرک نمبر GLTA 6770 میں جاگھسی جس سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
پولیس کے مطابق کار میں چار لڑکے سوار تھے جو ایک ہی گلی فضائیہ کالونی کھنہ کے رہائشی ہیں ان میں سے 20 سالہ عباس شاہ ولد نذر حسین شاہ ساکن مانسہرہ، 12 سالہ عباس احمد ولد سید عرب ساکن فضائیہ کالونی کھنہ پل اسلام آباد، 24 سالہ سعد ولد ضمیر پمز اسپتال پہنچ کردم توڑ گئے جبکہ ایک نوجوان زمان ولد فیض امین شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔
متوفی عباس کے بھائی ابراہیم کے مطابق کار رینٹ پر لے کر آئے جس پر ڈرائیونگ سیکھ رہے تھے۔ ٹریفک سارجنٹ انسپکٹر قاسم کے مطابق کار بے قابو ہو کر پیچھے سے ٹرک کے نیچے جا گھسی، ٹرک کا ڈرائیور موقع سے بھاگ گیا ہے جس ریکارڈ لے کر مالک اور ڈرائیور کو ڈھونڈا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں جنہوں نے پولیس کوبیان دیا ہے کہ وہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔