مسجد نبوی میں 4 ہزار سے زائد خواتین و مرد اعتکاف کریں گے
معتکفین کو سحری، افطاری سمیت طبی سہولیات اور ان کی اپنی زبان میں مذہبی دروس کا انتظام کیا گیا ہے
رواں برس رمضان کے آخری عشرے کی خاص عبادت اعتکاف میں 4 ہزار 200 مرد اور خواتین بیٹھیں گے۔
العربیہ نیوز کے مطابق منگل سے مسجد نبوی میں معتکفین کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ رواں برس رمضان کے آخری عشرے میں 4 ہزار 200 معتکفین مسجد نبوی کے مہمان ہوں گے۔
مرد معتکفین کے لیے مسجد نبوی کی مغربی چھت مختص کی گئی۔ مرد معتکفین باب نمبر چھ اور داخلی سیڑھیوں اور باب نمبر 10 کو آمد و رفت کے لیے استعمال کریں گے۔
خواتین معتکفات کے لیے مسجد نبویﷺ کے شمال مشرقی حصے اور داخلے کے لیے باب 24اور 25 مختص کیے گئے ہیں۔
مسجد نبوی کے امور کی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معتکفین کے لیے سحری اور افطاری میں طعام اور مشروبات کا بندوبست کیا گیا ہے اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
علاوہ ازیں معتکفین کو ان کی زبانوں میں دینی دروس دینے کا انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ وہ اس عبادت کے زیادہ سے زیادہ فیوض کو بٹور سکیں۔