چیف جسٹس کا نام چومنے والے اب ان کے مخالف ہوگئے ہیں پرویزالہی

نااہل حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ پاکستانی قوم کو اُٹھانا پڑ رہا ہے، پرویزالہی


ویب ڈیسک April 09, 2023
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم چیف جسٹس  کا نام چومتی تھی، مرکزی صدر تحریک انصاف (فوٹو؛ فائل )

چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد چیف جسٹس عمرعطابندیال کا نام چومنے والے اب ان کے مخالف ہوگئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورمرکزی صدرپاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے دیا تھا تواس وقت ساری پی ڈی ایم ان کے احترام میں کھڑی ہوتی تھی اوران کے نام کو چومتی تھی۔

اب جب انہوں نے آئین کے مطابق پنجاب میں الیکشن کا اعلان کیا ہے تو سب مخالفت پر اتر آئے ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے چیف جسٹس کے خلاف بولنے کے لیے ذاتی ملازمین کو آگے لگا رکھا ہے۔ جو ان پر احسان کرتا ہے یہ اسی کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں.

انہوں نے استفسار کیا کہ پنجاب کے الیکشن کی تاریخ دینے سے ن لیگ کے پیٹ میں تکلیف کیوں ہو رہی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ پاکستانی قوم کو اُٹھانا پڑ رہا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |